یورپا فٹبال لیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ نے روستوف کو ہرا دیا

جمعہ 17 مارچ 2017 15:40

یورپا فٹبال لیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ نے روستوف کو ہرا دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) یورپا فٹبال لیگ میں ہونے والے مقابلوں میں روما اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یورپا فٹبال لیگ کے پہلے مقابلے میں روما اور اولمپک لیون کے درمیان جوڑ پڑا،لیون کی ٹیم نے پہلا گول 16 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی،حریف ٹیم نے بھی ہمت دکھائی اور کچھ ہی دیر بعد شاندار گول کی مدد سے مقابلہ برابر کر دیا،کھیل کے دوسرے ہاف میں لیون کے کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے روما کی برتری دو ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور روستوف کی ٹیمیں میدان میں اتریں،دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل مانچسٹر یونائیٹڈ کے حق میں ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 15:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :