سابق بھارتی کپتان دھونی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے جلنے سے بال بال بچ گئے

جمعہ 17 مارچ 2017 16:17

سابق بھارتی کپتان دھونی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے جلنے سے بال بال بچ گئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی دوارکا کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی آج کل ڈومیسٹک چیمپئین شپ وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا مقابلہ دوارکا میں بنگال کی ٹیم سے ہونا ہے۔

(جاری ہے)

دھونی سمیت جھاڑکھنڈ کی پوری کرکٹ ٹیم دوارکا کے جس ہوٹل میں مقیم ہے اس سے ملحقہ شاپنگ مال میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی جھاڑکھنڈ ٹیم کے سارے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو تو بحفاظت باہر نکال لیا گیا لیکن اس واقعے میں ان کا سارا سامان جل گیا۔ واقعے کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل مؤخر کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 16:17:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :