پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو:کینڈی لینڈ ٹیم منتظمین نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ،عمر اکمل کو کار ،باقی کھلاڑیوں کو رکشے پر ہوٹل بھیجا گیا

جمعہ 17 مارچ 2017 15:41

پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو:کینڈی لینڈ ٹیم منتظمین نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ،عمر اکمل کو کار ،باقی کھلاڑیوں کو رکشے پر ہوٹل بھیجا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں کینڈی لینڈ کے ٹیم منتظمین نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں،دوہرے معیار کی تمام حدیں پار کردیں ، ٹیم انتظامیہ نے سارا دن میچ کھیلنے والے کرکٹرز کو لاوارث چھوڑ دیااور کپتان عمر اکمل کو کار پر جبکہ باقی سب کھلاڑیوں کو رکشے پر ہوٹل بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز جاری ہیں گزشتہ روز ہونے والے میچ کے اختتام پر ایونٹ کی کینڈی لینڈ ٹیم اپنا میچ ختم کرکے واپس ہوٹل جانے لگی تو منتظمین کے پاس کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچانے کیلئے کوئی بندوبست ہی نہیں تھا تو کھلاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں ہوٹل پہنچانے کا پروگرام بنا لیا گیا لیکن اس میں بھی منتظمین نے دوہرا معیار اپنا سارا دن میچ کھیلنے والے کرکٹرز کو لاورث چھوڑتے ہوئے رکشے کرکے ہوٹل بھیجا گیا جبکہ ٹیم کے کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کو کار میں بیٹھا کر ہوٹل لے جایا گیا
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 15:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :