اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا اعلان خود کرنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے، آل رائونڈر

جمعہ 17 مارچ 2017 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا اعلان خود کرنا چاہیے تھا جب کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارز اور اسپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے جب کہ پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جب کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں اس میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔اظہر علی کے کپتانی چھوڑنے سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کا فیصلہ بہت اچھا ہے لیکن انہیں کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا خود اعلان کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے لیکن جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا جب کہ ایک 2 لڑکوں کے لیے فٹنس کیمپ لگانا چاہیے۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 16:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :