دورہ ویسٹ انڈیز: عامر، وہاب کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر غور

جمعہ 17 مارچ 2017 21:31

دورہ ویسٹ انڈیز: عامر، وہاب کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر غور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر نے کوچ اور کپتان سے ابتدائی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق، محمد عباس اور میر حمزہ کو فاسٹ اٹیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، اظہر علی کے ساتھ سمیع اسلم اور شان مسعود بھی سکواڈ میں موجود ہیں۔

ون ڈے اور ٹی 20 میں نظرانداز کئے گئے سہیل خان کو ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ کامران اکمل کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ون ڈے سیریز میں پرفارمنس سے مشروط کر دی گئی ہے۔ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ویزوں کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 21:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :