جھاڑ کھنڈ ٹیم ہوٹل میں آتشزدگی، وجے ہزارے کرکٹ ٹرافی کا سیمی فائنل موخر

جمعہ 17 مارچ 2017 23:17

جھاڑ کھنڈ ٹیم ہوٹل میں آتشزدگی، وجے ہزارے کرکٹ ٹرافی کا سیمی فائنل موخر
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) نئی دہلی کے دوارکا کے علاقے میں واقع جھاڑ کھنڈ ٹیم ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ سے وجے ہزارے کرکٹ ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل موخر کر دیا گیا، واقع کے باعث ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل اور فائنل کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جھاڑ کھنڈ اور بنگال کے درمیان ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا جانا تھا تاہم جس ہوٹل میں دونوں ٹیمیں مقیم تھیں اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ہوٹل منتظمین نے فوری طور پر ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداران کو بحفاظت باہر نکالا لیکن اس واقعے میں ان کا سارا سامان جل گیا۔

واقع کے باعث ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل اور فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، نئے شیڈول کے تحت جھاڑ کھنڈ اور بنگال کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج ہفتہ کو فیروز شاہ کوٹلہ جبکہ فائنل 19 مارچ کی بجائے اب 20 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 23:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :