پی ایس ایل 2کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

اتوار 19 مارچ 2017 14:32

پی ایس ایل 2کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی گورنر ہاﺅس خیبر پختونخوا پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور فرنچائز مالک جاوید آفریدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام ، کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی اور قائم مقام آئی جی بھی موجود تھے،گورنر ہاﺅس پہنچنے پر ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے پاکستان کا نام روشن کیا ، فائنل اس بات کا ثبوت تھا کہ ہم دہشتگردی سے ڈرنےوالے نہیں،قوم نے فائنل کے موقع پر دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا ۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا نے عمدہ کھیل پیش کرنے پر پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور فائنل کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں جگہ کم پڑ گئی تھی۔



وقت اشاعت : 19/03/2017 - 14:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :