راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 20 مارچ 2017 10:11

راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلیند کے راجر فیڈرر اور انکے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

راجر فیڈرر نے پانچویں مربتہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر نو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا نے سپین کے کارینو بسٹا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ راجر فیڈرر نے ایونٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 10:11:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :