افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے (بدھ) کھیلا جائے گا

پیر 20 مارچ 2017 16:52

نوئیڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (بدھ) بدھ کو نوئیڈا میں کھیلا جائے گا، افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے دونوں میچوں میں افغانستان نے بالترتیب 30 اور 34 رنز سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں آئرش ٹیم نے کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 16:52:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :