عوام کے جم غفیر نے شاہدآفریدی کو اشتہار کی شوٹنگ کرنے سے روک دیا

پیر 20 مارچ 2017 16:45

عوام کے جم غفیر نے شاہدآفریدی کو اشتہار کی شوٹنگ کرنے سے روک دیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20مارچ ۔2017ئ) عوام کے جم غفیر نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کو قصہ خوانی بازار میں اشتہار کی شوٹنگ کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” افسوس کے ساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ عوام کے بے انتہاءپیار نے ہمیں اشتہار کی شوٹنگ تو مکمل نہیں کرنے دی تاہم خیبر پختونخوا پولیس کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں وہاں سے نکلنے میں مدد دی “ ۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی آج کل اپنی فاﺅنڈیشن کے ذریعے دکھی انسانیت کی مدد کرنے میں مشغول ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 16:45:43