سپاٹ فکسنگ سکینڈل،پی سی بی نے کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کردیا

پی سی بی نے ابتدا ء میں کھلاڑیوں کا موبائل فون ریکارڈ اپنی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی حکومتی ادارے کو نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا

پیر 20 مارچ 2017 20:23

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،پی سی بی نے کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا ایف آئی کو فراہم کر دیا۔ پی سی بی نے ابتدا ء میں کھلاڑیوں کا موبائل فون ریکارڈ اپنی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی حکومتی ادارے کو نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا موبائل فون ڈیٹا فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو فراہم کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور پی سی بی کی درخواست پر ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش شروع کردی۔ تفتیش کے لئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے خالد لطیف، محمد عرفان، شرجیل خان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا ہے۔خالد لطیف اور محمد عرفان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں جبکہ ناصرجمشید ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

برٹش نیشنل کرائم ایجنسی نے پاسپورٹ ضبط کرکے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ناصرجمشید کے فوری طور پر پیش ہونے کا امکان نہیں ہے۔پی سی بی نے ابتدائی طور پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی حکومتی ادارے سے معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب تفتیش کو آگے بڑھانے کے لئے ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کے موبائل کا ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کومعطل کرکٹرز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دی ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 20:23:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :