دسویں انڈین پریمیئر لیگ2017ء 5 اپریل سے شروع ہوگی، انڈور 6 برس بعد میزبان بنے گا

دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

منگل 21 مارچ 2017 10:31

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 5 اپریل سے شروع ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے مطابق انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کرے گا، اس نے آخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی، دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دس مقامات 47 روزہ جاری ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے، انڈور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا، ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گرائونڈ جبکہ بقیہ سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔ راجیوگاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپر جینٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 10:31:08