برازیلین لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا لیاری کے بچوں کیلئے پیغام

"مجھے تم سے پیار ہے اور جلد ملاقات ہو گی،سٹار ٖفٹبالر کا ٹوئٹر پر لیاری کے بچوں کے نام پیغام

منگل 21 مارچ 2017 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو نے پاکستان آنے کی تیاریاں تیز کردی ، اسٹار فٹ بالر نے کراچی آمد سے قبل لیاری کے بچوں کے نام پیار بھرا پیغام بھیج دیا۔

(جاری ہے)

برازیل کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈینیو کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد فٹبال شائقین ہی بیتاب نہیں ، وہ خود بھی کافی بے چین ہیں۔ رونالڈینیو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "مجھے تم سے پیار ہے اور جلد ملاقات ہو گی"،اسٹار فٹ بالر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔رونالڈینیو جولائی میں پاکستان آئیں گے ، وہ کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں ان ایکشن ہونگے اور بچوں کو کھیل کے گر بھی سکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 13:24:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :