سعید آفریدی نے مارشل آرٹس کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی

قومی کھلاڑی نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں انڈونیشیا کے کھلاڑی کو شکست دی

منگل 21 مارچ 2017 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی نے دوسرے عالمی مارشل آرٹس اور تھائی فیسٹیول میں انڈونیشیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 26سالہ سعید آفریدی نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ جیتا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے کمانڈو خان سعید آفریدی کو مبارک باد دی ہے۔

مقصود احمد نے کہا کہ کمانڈو نے ثابت کیا ہے کہ وہ مارشل آرٹس میں مہارت کا حامل ہے۔ اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی مقابلے میں 70 ممالک نے حصہ لیا۔ بھارت کا دستہ 35 ارکان پر مشتمل تھا اور ان کی سربراہی سفیر نے کی ، تاہم وہ کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکا۔واضح رہے کہ ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی نے دسمبر 2016 میں تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں بھارت کے کھلاڑی شبھان اور امریکی کھلاڑی جیکب ویلش کو بری طرح شکست دے کر دوگولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کھیلوں کو فروغ دینے اور کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 14:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :