کیویز کے خلاف آخری ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے فاسٹ بائولر ڈونے اولیوائر کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا

منگل 21 مارچ 2017 15:22

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بائولر ڈونے اولیوائر کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ 25 مارچ کو شیڈول ہے اور پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اولیوائر کو ریلیز کرنے کے بعد پروٹیز سکواڈ میں چار فاسٹ بائولرز رہ گئے ہیں، پروٹیز نے اس سے قبل کرس مورس کو بھی ریلیز کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے آف سپنر ڈین پائیڈت کو ٹیم میں طلب کر کے سپن ڈیپارٹمنٹ کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 15:22:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :