نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ، روس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ باہر ہو گئے

منگل 21 مارچ 2017 15:22

نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ، روس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ باہر ہو گئے
ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کی جائے گی اور دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ کو آخری ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ روز ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ فٹنس مسائل کے باعث آخری ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ 25 مارچ کو شروع ہو گا اور پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ سلیکٹر گیون لارسن نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے ٹیلر اور بولٹ ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے وہ آخری ٹیسٹ میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مجھے پوری امید ہے کہ کوچ اور کپتان آخری ٹیسٹ میں بہترین کمبی نیشن میدان میں اتاریںگے۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 15:22:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :