پاکستان کپ کے لیے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیاگیا

عمر اکمل پنجاب ،عماد وسیم اسلام آباد، فخر زمان بلوچستان ،انور علی سندھ ،محمد رضوان خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان نامزد چمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس ضروری ہے ‘ شہریار خان /پاکستان کپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا‘ نجم سیٹھی کا خطاب

منگل 21 مارچ 2017 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان کپ کے لیے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیاگیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ چمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس ضروری ہے جبکہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔گزشتہ روز لاہور میں پاکستان کپ کے لیے ڈرافٹنگ شروع ہوئی توعمر اکمل پنجاب ،عماد وسیم اسلام آباد، فخر زمان بلوچستان اورانور علی سندھ جبکہ محمد رضوان خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان نامزد کر دیئے گئے۔

پاکستان کپ کے لئے 125 کھلاڑیوں میں سے 5 ٹیمیں منتخب کی جائیں گی ۔شاداب خان ڈرافٹنگ کے لیے پہلے کھلاڑی قرار پائے ۔کامران اکمل چھوٹے بھائی عمر اکمل کی کپتانی میں پنجاب کی ٹیم سے کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہا،کوشش ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کریں۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ بہت اہمیت کی حامل ہے ،اس میں اوپننگ مڈل آرڈر اور آل راونڈر شامل ہیں جو کھلاڑی ٹیم میںسلیکٹ ہوں گے انہیں فٹنس پاس کرنا ہوگا ۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔کرکٹ بورڈ کی توجہ ڈومیسٹک کی طرف ہے پاکستان کپ کے لئے کرکٹ کمیٹی نے اچھے رولز بنائے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 16:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :