تازہ ترین ٹینس رینکنگ، اینجلیق کربر نے سرینا ولیمز کی حکمرانی ختم کر دی

ْمینز سنگلز میں اینڈی مرے پہلے نمبر پر براجمان، راجر فیڈرر 4 درجے ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے

منگل 21 مارچ 2017 17:50

تازہ ترین ٹینس رینکنگ، اینجلیق کربر نے سرینا ولیمز کی حکمرانی ختم کر دی
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) جرمن سٹار اینجلیق کربر نے ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں شہرہ آفاق امریکن کھلاڑی سرینا ولیمز کی حکمرانی ختم کر دی، مینز سنگلز میں اینڈی مرے بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، راجر فیڈرر انڈین ویلز ٹائٹل جیت کر 4 درجے ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، رافیل نڈال ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف نے تازہ ترین مینز اینڈ ویمنز سنگلز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت مینز سنگلز میں اینڈی مرے پہلے، نوویک جوکووچ دوسرے اور واورینکا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جاپان کے کائی نیشکوری ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے، میلوس رائونک تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، راجر فیڈرر 4 سیڑھیاں چڑھ کر دسویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے، رافیل نڈال ایک درجے گر کر ساتویں نمبر پر چلے گئے، تھیم ایک درجہ اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، کلچ اور تسونگا کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ویمنز سنگلز میں اینجلیق کربر نے سرینا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، کیرولینا پلسکووا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈومنیکا سیبلکووا ایک درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئیں، سیموناہالپ ایک درجہ گر کر پانچویں نمبر پر چلی گئیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 17:50:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :