نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث میامی اوپن ٹینس سے دستبردار

منگل 21 مارچ 2017 17:50

زغرب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ جوکووچ کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

تین مرتبہ کے میامی اوپن کے چیمپئن جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کے باعث میامی اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ میرے لئے مشکل اور تکلیف دہ ہے تاہم میرے ڈاکٹر نے مجھے سختی سے کھیل کو جاری رکھنے سے منع کیا ہے اسلئے میں نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے میں سخت کوشش کروں گا تاکہ ٹینس کورٹس میں جاندار واپسی کر سکوں۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 17:50:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :