پی سی بی نے سپر لیگ مبینہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید سے تحقیقات کیلئے دو رکنی ٹیم تشکیل دیدی

اے سی یو کے سربراہ کرنل (ر)اعظم ،قانونی منیجر سلمان نصیر ویزا موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری برطانیہ جائینگے

منگل 21 مارچ 2017 19:29

پی سی بی نے سپر لیگ مبینہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید سے تحقیقات کیلئے دو رکنی ٹیم تشکیل دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ مبینہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید سے تحقیقات کے لئے دو رکنی ٹیم تشکیل دیدی جو ناصر جمشید کے ملوث ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے برطانیہ جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق بورڈ کے ایک آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر)محمد اعظم اور بورڈ کے قانونی منیجر سلمان نصیر ویزا موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر برطانیہ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور یوسف نامی بکی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا جہاں ضمانت پر بعد میں تینوں کو رہا کردیا گیا تھا تاہم ناصر جمشید کا پاسپورٹ حکام نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ناصر جمشید کے انگلش بکیز کے ساتھ روابط ہیں اور انہوں نے ہی اس مقدمے کے دو مرکزی ملزمان خالد لطیف اور شرجیل خان کا بکیز سے رابطہ کروایا تھا۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 19:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :