پشاور، آئی سی ایم ایس کلب نے فیملی کرکٹ کلب کو 120 رنز سے شکست دیدی

منگل 21 مارچ 2017 21:15

پشاور، آئی سی ایم ایس کلب نے فیملی کرکٹ کلب کو 120 رنز سے شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پشاور کے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں آئی سی ایم ایس کلب نے فیملی کرکٹ کلب کو 120 رنز سے شکست دے دی ‘آئی سی ایم ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز سکور کئے جس میں مدثر 54 ‘اسلم قریشی 34 ‘عزیز اللہ 26 اور زوہیب خان 35 رنز کیساتھ نمایاں رہے فیملی کلب کی طرف سے سلمان جونیئر اور حیدر علی نے د دو وکٹیں حاصل کیں ‘جواب میں فیملی کلب کی ٹیم 60 رنز پر آئوٹ ہوگئی ‘عبداللہ بیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘زوہیب نے تین ‘ ذیشان نے دو جبکہ آفاق اور سرور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ‘دوسرے میچ میں ہلز کرکٹ کلب نے سلکو کرکٹ کلب کو 98 رنز سے ہرا دیا ‘ہلز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 172 رنز سکور کئے جس میں نسبااللہ انتالیس ‘ناظم جان پینتیس اور ذیشان اکتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے سلکو کلب کے طارق نے تین جبکہ مہتاب اور شفیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں سلکو کلب کی ٹیم 80 رنز پر آئوٹ ہوگئی‘عبدالرحمان اکیس اور عمیر نے اٹھارہ رنز سکور کئے ‘ہلز کلب کی طرف سے ابراہیم نے تین جبکہ شاہ زیب اور عماد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 21:15:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :