ٹوبہ ٹیک سنگھ: زیر تعمیر سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع

منگل 21 مارچ 2017 23:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زیر تعمیر سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی میں نمایاں مقام رکھنے والے شہر گوجرہ میں انٹرنیشنل معیار کے زیر تعمیر سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں ان دنوں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،، نئی ٹرف بچھانے کیلئے سٹیڈیم کی بیس مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے جبکہ عمارت کا فنشنگ کا کام بھی اختتامی مراحل میں ہے،گوجرہ کو پاکستان ہاکی کی نرسری کہا جاتا ہے،،ہر دور میں قومی ہاکی ٹیم کو اس شہر سے باصلاحیت کھلاڑی میسر رہے ہیں جس کے پیش نظر یہاں انٹرنیشنل معیار کا سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے جس میں دس ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،،،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمن کے مطابق یہ سٹیڈیم آئندہ ماہ کے آخر میں مکمل طور پر تیار ہوجائے گا، ہالینڈ سے ماہرین ٹرف بچھانے کیلئے جلد گوجرہ پہنچ جائیں گے جس کے بعد ٹرف بچھائی جائے گی،، امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس سٹیڈیم میں کھیل کر مزید نوجوان پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 23:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :