لیوکس پوڈلسکی کیریئر کے الوداعی انٹرنیشنل فٹ بال میچ میں عالمی چیمپئن جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے

بدھ 22 مارچ 2017 10:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) لیوکس پوڈلسکی انگلینڈ کے خلاف فرینڈلی انٹرنیشنل فٹ بال میچ میں عالمی چیمپئن جرمن ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا 130واں اور آخری میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

لیوکس نے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم الوداعی میچ کھیلنے کیلئے انہوں نے ٹیم میں واپسی کی۔ جرمنی ٹیم کے سربراہ جائوشم لو نے اپنے بیان میں کہا کہ پوڈلسکی کا شمار جرمنی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ ٹیم میں منفرد حیثیت رکھتے تھے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا مشکل ہے۔ پوڈلسکی 2014ء میں ورلڈ فٹ بال کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 10:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :