ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا ،ْ نجم سیٹھی

بدھ 22 مارچ 2017 12:57

ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا ،ْ نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے منع نہیں کیا ،ْ وہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں مگر ابھی تک کھلاڑیوں کا جرم ثابت نہیں ہوا ۔ایسی صورت میں فوجداری تحقیقات کیسے ہوں گی ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے ،انھیں پکڑ کر لائے ،ْپی سی بی ایسا نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی کی تحقیقات ،پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں ،ْاس وقت تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے ،ْایف آئی پھر بھی چاہتی ہے تو کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کسی تنائو کو رد کردیاانہوںنے کہاکہ پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کوئی تنائو نہیں ۔نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی بکیز کے پیچھے نہیں جاسکتا ،ْایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے اور انہیں پکڑے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 12:57:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :