یوم پاکستان کے سلسلہ میں سائیکلنگ ریس کل ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلہ میں سائیکلنگ ریس کل جمعرات کو پشاور میں ہوگی۔ ریس کا افتتاح نائب ناظم سید قاسم علی شاہ صبح دس بجے نادرن بائی پاس روڈ پشاور میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ریس میں پشاور ڈویژن کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جبکہ ایونٹ کی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس میں دن بارہ بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کریں گے جو کہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 13:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :