لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلئے بیتاب ہوں:رونالڈینیو

بدھ 22 مارچ 2017 13:08

لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلئے بیتاب ہوں:رونالڈینیو
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2017ئ) برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلئے بیتاب نظر آنے لگے ۔رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر بچوں کی وڈیو شیئر کی جس میں لیاری کے ننھے فٹبالرز کا کہنا تھا کہ” ہم آپ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ سے انگلش میں بات چیت کریں گے، ڈانس کریں گے اور فٹبال سیکھیں گے۔

ایک بچے نے کہا کہ رونالڈینو، میسی اور نیمار کو بہت پسند کرتے ہیں، رونالڈینو لیاری آئیں گے تو ان کا پرجوش استقبال کریں گے۔ رونالڈینیو نے مذکورہ ویڈیو کے جواب میں لکھا کہ میں بھی لیاری کے ننھے فٹبالرز سے بہت محبت رکھتا ہوں اور یہاں آ کر ان سے ملنے کیلیے بے تاب ہوں۔واضح رہے کہ برازیلین سٹار نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو میں پاکستانی جھنڈا پکڑے ہوئے کہا تھا ”پاکستان! میں آ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

“ جس پر شاہد آفریدی نے جوابا لکھا تھا کہ پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آپ جیسے انٹرنیشنل سپورٹس سٹارز کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیا تھا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 13:08:06