فائر فائٹر نے ’غلطی‘ سے ساتھ لےجانےو الے دھونی کے فونز لوٹادئیے

بدھ 22 مارچ 2017 14:37

فائر فائٹر نے ’غلطی‘ سے ساتھ لےجانےو الے دھونی کے فونز لوٹادئیے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2017ئ)سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے چوری ہونے والے موبائل فونز برآمد ہوگئے، پولیس کے مطابق ایک فائر فائٹر ’غلطی‘ سے انہیں اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وجے ہزارے ون ڈے ٹرافی کے سیمی فائنل کے لئے مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ دوارکا کے ’ویلکم‘ ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں پر آگ لگنے سے انہیں باہر نکلنا پڑا، ان کی غیر موجودگی میں تین موبائل فون کمرے سے غائب ہوگئے جس کی ایف آئی آر انہوں نے درج کرائی تھی، پولیس نے وہ موبائلز برآمد کرلئے۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ آگ بجھانے کے لئے آنے والے عملے کے ایک فرد نے غلطی سے فونز اٹھائے تھے کیوں کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ کس کے ہیں، علم ہونے پر اس نے موبائل فونز واپس کردئیے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 14:37:36