یوم پاکستان ڈے کی مناسبت سے بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

بدھ 22 مارچ 2017 16:27

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) محکمہ کھیل حکومت سندھ جامشورو کی فوکل پرسن مریم کیریو کی نگرانی میںیوم پاکستان ڈے کی مناسبت سے بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے۔ علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سردار ملک اسد سکندر ٹیبل ٹینس ہال میں منعقدہ ایونٹ کا افتتاح کالج کے اکیڈمک انچارج پروفیسر سلیم ناہیوں نے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیوں سے دوستیوں کے رشتے پروان چڑھتے ہیں اس لئے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایونٹ کا انعقاد فائدہ مند ہوگا جس کے لئے فوکل پرسن جامشورو مریم کیریو ودیگر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ایونٹ منیجر پر ویز احمد شیخ نے اپنے خطاب میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ وقتاً فوقتاً مختلف حوالوں سے اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے کالج ہذا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا جبکہ اختتام کے موقع پر کو آرڈینیٹر ظہیر الدین نے کھلاڑیوں اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کھیلے گئے افتتاحی میچ میںاشوک کمار نے منصور نذیر کو3-0سے ہرا دیا جبکہ دیگر میچز میں فیروز گل نے نوید لاشاری، بابر سومرو نے عطا چنہ کو، سعادت علی نے امین کو3-0سے شکست دے دی۔ واضع رہے کہ سیمی فائنلز میں بابر کا مقابلہ اشوک سے جبکہ فیروز گل کا مقابلہ سعادت علی سے ہوگا تاہم کھیلے گئے میچز کو ظہیر مگسی اور سعادت بگھیو نے سپر وائز کیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 16:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :