ڈیوس کپ، ہانگ کانگ کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

سیکیورٹی خدشات کو جواز بنالیا، قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر معاملہ غیرجانبدار ٹریبیونل میں بھیجا جائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 16:47

ڈیوس کپ، ہانگ کانگ کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ہانگ کانگ نے سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی کیلیے پاکستان آنیسے معذرت کرلی، اس کا اعلان منگل کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (ا آئی ٹی ایف )نے کیا۔پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی کے ایشیا اوشیانا گروپ 2 کے دوسرے راؤنڈ میں 7 سے 9 اپریل تک ہانگ کانگ کی میزبانی کرنا تھی، تاہم ہانگ کانگ کی ٹیم نے ان مقابلوں کیلیے اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان منگل کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) نے کردیا۔

دوسری جانب ہانگ کانگ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر ٹائی کیلیے پاکستان آنیسے انکار کیا ہے تاہم اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں ایرانی ٹیم اسلام آبادمیں ٹائی کھیل کے جاچکی ہے، جس میں میزبان پاکستان نے 3-2 سے کامیابی کی بدولت اگلے مرحلے میں رسائی پائی تھی۔

(جاری ہے)

ادھر ایرانی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلیے 12 برس بعد پاکستان آنے والی پہلی ٹیم بنی تھی اور امید تھی کہ ان کی کامیاب میزبانی کے بعد یہ سلسلہ مزید آگے چلے گا لیکن ہانگ کانگ نے عالمی سطح پر ہونے والے پروپیگنڈے کا منفی اثر لیتے ہوئے انتہائی فیصلہ کرلیا۔

آئی ٹی ایف اعلامیے کے مطابق ہانگ کانگ نے ڈیوس کپ کمیٹی کے اسلام آباد میں میچز کی میزبانی کیلیے منظوری دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس پر غیرجانبدار ٹریبیونل نے فیصلہ ان کیخلاف دے دیا ، جس پر انھیں ان مقابلوں کیلیے پاکستان کا سفر کرنا تھا، ورلڈ گورننگ باڈی ؂آئی ٹی ایف نے ہانگ کانگ کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کے فیصلے کو افسوسناک اور بے عزتی کے مترادف قرار دیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 16:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :