پی سی بی کا دوسرا مشاورتی اجلاس پھر ناکام ،عمران خان کی نجم سیٹھی پر تنقید

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کرکٹ کرپشن کا ذمہ دار نجم سیٹھی کو قرار دیدیا پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں رمیز راجہ ، وسیم اکرم ، ظہیر عباس اور وقاریونس نے بورڈ کو لفٹ نہ کرائی

بدھ 22 مارچ 2017 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پی سی بی کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی ناکام ہوگیا ، عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کرکٹ کرپشن کا ذمہ دار نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جائے ، ورلڈ کپ میں رسائی کو ممکن کیسے بنایا جائے ، اسپاٹ فکسنگ کے سدباب کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں ، یہ سوالات اہم ہیں مگر ان کے جوابات تلاش کرنے میں پی سی بی کتنا سنجیدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں سابق کپتانوں نے شرکت ہی نہیں کی ،رمیز راجہ ، وسیم اکرم ، ظہیر عباس اور وقاریونس نے بورڈ کو لفٹ نہ کرائی۔

کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق ملازمین ،مشتاق احمد ،مدثر نذر ،انضمام الحق ،عاقب جاوید اور ہارون رشید ہی اجلاس میں شریک ہوئے۔ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا الزام صرف کرکٹرز پر لگانا درست نہیں ، الیکشن فکسر کو پی سی بی میں اہم عہدہ دے دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 17:03:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :