پاکستان واپڈا نے قومی پاور لیفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان ریلوے اور پولیس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

بدھ 22 مارچ 2017 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لیفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی جبکہ پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل تھیں، پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے چھ سونے جبکہ تین، ایک کانسی کے تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرکے پہلی افتخار میموریل ٹرافی جیت لی، پاکستان ریلوے نے ایک سونے جبکہ تین، تین چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور پاکستان پولیس کی ٹیم ایک سونے اور تین چاندی کے تمغوں کے ساتھ تسیرے نمبر پر رہی ،پاکستان واپڈا کے عاصم سہزاد نے 59 کلوگرام میں تین نئے قومی ریکارڈ قائم کئے، واپڈا ہی کے حافظ محمد وقاص نے 105 کلوگرام، آفتاب نے 120 کلوگرام نے بھی ایک، ایک نیا ریکارڈ بنایا،سپر ہیوی ویٹ میں واپڈاکے محمد عثمان نے دو روزہ مقابلوں میں 197 کلوگرام وزن اٹھا کر سب سے زیادہ بینچ پریس کرنے کی خصوصی شیلڈ جیت لی،پولیس کی ٹیم کے محمد منظور نے 83 کلوگرام میں سخت مقابلے کے بعد سونے کا تمغہ حاصل کیا، ریلوے کے اطہر علی نی 93 کلوگرام میں پولیس کے اعظم ملک کوشکست دے سونے کا تمغہ جیتا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 17:03:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :