ْ مسٹرمردان کا ٹائٹل محمد طاہر اور جونیئر مسٹر مردان کاٹائٹل احسان اللہ نے اپنے نام کرلئے

بدھ 22 مارچ 2017 17:03

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) مسٹرمردان کا ٹائٹل محمد طاہر اور جونیئر مسٹر مردان کاٹائٹل احسان اللہ نے اپنے نام کرلئے ۔

(جاری ہے)

مردان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تن سازی کے مقابلوں کا کامیاب اور پرامن انعقاد کیا گیا یہ مقابلے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے مختلف جموں ،ارمان جم ،تھائی جم ،گلیکسی جم ،سلمان پارہوتی جم ،سوپر جم ،گولڈ جم مردان اورگولڈجم شہبازگڑھی کے تن سازوں نے بھرپور حصہ لیا ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ماجد خان اور جنرل سیکرٹری عابد علی خان نے موجودہ خراب حالات کے باوجود پرامن تقریب کو ممکن کرنے پر مردان پولیس اور خصوصا ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کا انتہائی شکریہ ادا کیا تقریب میں ڈی آر سی کے رجسٹرار اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی احسان اللہ باچا مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر مردان پریس کلب کے صدر ایم بشیر عادل ،حافظ دائود ،افراسیاب کمال کے علاوہ کثیرتعداد میں تماشائیوں نے بھی شرکت کی جبکہ مقابلوں کے ججز کے فرائض طارق پرویز جنرل سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ،حیدر علی اور سجاد خان نے انجام دئیے جبکہ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی حاجی احسان اللہ باچا نے کامیاب تن سازوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 17:03:51