پریرا، ویرک کوڈی اور ڈی سلوا کی نصف سنچریاں، سری لنکا پریذیڈنٹ الیون نے بنگلہ دیش کو ٹور میچ میں سخت مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، محموداللہ، مصدق، مشرفی اور صابر کی نصف سنچریاں ناکافی ثابت

بدھ 22 مارچ 2017 19:40

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کوسل پریرا، ویرک کوڈی اور دھانن جایا ڈی سلوا کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا پریذیڈنٹ الیون نے بنگلہ دیش کو ٹور ون ڈے میچ میں سخت مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، بنگلہ دیشی ٹیم 354 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 352 رنز بنا سکی، صابر، محموداللہ، مصدق اور مشرفی کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں سری لنکا پریذیڈنٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 354 رنز بنائے، ویرک کوڈی 67، کوسل پریرا 64 اور ڈی سلوا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، مشرفی، تسکین، ابوالحسن، سنزامل اور سیف الدین نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 352 رنز بنا سکی، بنگال ٹائیگرز نے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم سری لنکن بائولرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، صابررحمان کی 72، محموداللہ کی 71، مصدق حسین کی 53 اور مشرفی کی 58 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکیں۔ اکیلا دھانن جایا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 19:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :