ْدوستانہ کر کٹ سیریز میں عظیم پورہ جم خانہ نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 22 مارچ 2017 21:09

ْدوستانہ کر کٹ سیریز میں عظیم پورہ جم خانہ نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) دوستانہ کر کٹ سیریز میں عظیم پورہ جم خانہ نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

معراج گرائونڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ پاک فلیگ سی سی نے مقررہ پچیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر199 رنز اسکورز کئی․شیر علی نے شاندار نصف سینچری سات چوکوں کی مدد سے اسکورز کی جبکہ عبدالصمد 26 اورنعیم ملک 25 اور خالد متین نے 15 رنز اسکورز کئے ․شرجیل رزاق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا․جواب میں عظیم پورہ جم خانہ نے 19 اوورز میں مطلوبہ حدف 200 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا․ناصر خان نے شاندار سینچری 101 رنز دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اسکورز کی جبکہ محمد عرفان نے ناقابلِ شکست 80 رنز چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکورز کئے ․محسن کورائی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا․عتیق صدیقی،محمد افضل خان،معراج الحق نے بھی میچ دیکھا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 21:09:14