تنزانیہ کے باکسر کا مین مقابلہ پاکستان کے جمعہ فندی سے (کل) کوئٹہ میں ہوگا

بدھ 22 مارچ 2017 21:24

تنزانیہ کے باکسر کا مین مقابلہ پاکستان کے جمعہ فندی سے (کل) کوئٹہ میں ہوگا
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یو بی او بنٹیم ویٹ ٹائٹل باکسنگ مقابلے کے لیے تنزانیہ کے باکسر جمہ فندی اور یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن کمشنر ایمونل منڈلا گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے، تنزانیہ کے باکسر کا مین مقابلہ پاکستان باکسنگ کونسل کے تحت جمعہ فندی سے کل بروز 23 مارچ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ہوگا، یہ مقابلہ اس سے قبل 25 فروری کو ہونا تھا مگر سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے مقابلہ 23 مارچ کو رکھا گیا، تنزانیہ کے باکسر جمعہ فندی اور کمشنر ایمونل منڈلا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آکر خوش ہیں ، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا مگر ہم نے باکسنگ کھیلنے اور وسیع تر مفاد میں پاکستان آنے کا فیصلہ کیا، پاکستان باکسنگ کونسل کے سیکرٹری رشید بلوچ کا کہنا تھا کہ یو بی او کمشنر میچ کے علاوہ پاکستانی باکسنگ آفیشنلز کی ٹریننگ بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ لمبے عرصہ بعد پہلا انٹرنیشنل پرو باکسنگ مقابلہ خالی سپر بنٹیم ویٹ ٹائٹل کیلئے کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے، کور کمانڈر کوئٹہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان دونوں کو اس ایونٹ پر بلایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 21:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :