ہزارہ محمڈن کے سیکریٹری علی اصغر کا چہلم، فٹ بال حلقوں کی شرکت

بدھ 22 مارچ 2017 22:16

ہزارہ محمڈن کے سیکریٹری علی اصغر کا چہلم، فٹ بال حلقوں کی شرکت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)کراچی فٹ بال کی ہر دلعزیز شخصیت علی اصغر، سابق سیکریٹری ہزارہ محمڈن کے چہلم کا اہتمام ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب کی زیر نگرانی کلب ہٰذا پر منعقد کیا گیا۔ مرحوم گذشتہ ماہ مختصر علالت کے بعد مانسہرہ میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے چہلم میں حاجی محمد الیاس، سید عثمان شاہ، خالد تنولی، حاجی سلیم، کیپٹن عبیدا لله، عبدالعزیز،قیوم لاسی، صدیق گبول، ضمیر الاسلام،اجمل خٹک، اسامہ فٹ بال کلب، رحیم محمڈن، گلشن اسپورٹس ، ڈرگ روڈ یونین ، کالونی محمڈن کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کے علاوہ مراد بخش، سعید خان، جاوید بنگش، کیپٹن نعیم وسیم راجہ، عبدالرؤف لالا،جمیل احمد، ناصر علی ،ایچ ایم حنیف ودیگر نے شرکت کی۔

مرحوم کے ثواب کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بعدازاں مرحوم کی مغفرت اوراہل خانہ کو اس سانحہ کو برداشت کرنے کیلئے دعا کی گئی۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 22:16:59