پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 2ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کی آفر کرادی

بدھ 22 مارچ 2017 22:24

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 2ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کی آفر کرادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ،اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی میں ہونے والی سیریز کی2ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کی آفر کرا دی،دونوں بورڈز کے اعلی حکام اپریل میں حتمی مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی اور اگست میں ہونے والی سیریز کے 2ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں ہوں ،اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا مطالبہ تسلیم نے کیا تو بنگلہ دیش میں ہونے والی سیریز بھی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 22:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :