سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملائشیا کے شہراپوہ میں 27 اپریل سے شروع ہوگا

جمعرات 23 مارچ 2017 12:01

اپوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملائشیا کے شہراپوہ میں 27 اپریل سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،ْ جاپان ،ْ انگلینڈ ،ْ بھارت اور میزبان ملائشیا کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائیگا پاکستان ہاکی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا گزشتہ سال ہونے والے سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سات مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان کا پانچواں نمبر تھا تاہم اس دفعہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سات کی بجائے 6 ٹیمیں شامل ہیں ۔

پاکستان ہاکی ٹیم شروع ہی سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتی آرہی ہے اور اس سال بھی اسے ٹورنامنٹ میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 12:01:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :