جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ پرسوں شروع ہو گا، پروٹیز کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعرات 23 مارچ 2017 14:05

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں ہفتہ سے ہملٹن میں شروع ہو گا، مہمان پروٹیز ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پروٹیز نے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان کیویز کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد جنوبی افریقن ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں 2-0 سے کامیابی کی خواہاں ہے، جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی فٹنس مسائل کے باعث آخری ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے، دوسری جانب انجری مسائل نے میزبان کیویز ٹیم کو جکڑ لیا ہے اور اس کے تین بہترین کھلاڑی روز ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں، روز ٹیلر کے بعد ٹم سائوتھی بھی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ بولٹ کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 14:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :