نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار

جمعرات 23 مارچ 2017 14:13

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار
ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، روز ٹیلر کے بعد فاسٹ بائولر اور نائب کپتان ٹم سائوتھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں، سائوتھی کیویز کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو پروٹیز کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہوں، اس سے قبل روز ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ بھی انجریز میں مبتلا ہو چکے ہیں، ٹیلر اور سائوتھی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ بولٹ کی شرکت بھی مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ سے ہملٹن میں شروع ہو گا اور مہمان پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سائوتھی ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، ٹرینٹ بولٹ سو فیصد فٹ ہوئے تو وہ کیویز بائولنگ اٹیک کو لیڈ کریں گے، اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو سپنر ایش سودی کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 14:13:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :