خالد لطیف اور شرجیل خان کل ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے

پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ آج سے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ کل سے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل کل ابتدائی سماعت کرے گا ،لاہور ٹربیونل کی ابتدائی سماعت چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹریبونل معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت کرے گا جس کے اراکین میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ توقیرضیا ئ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری شامل ہیں۔شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے۔خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ اور شرجیل خان پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 14:36:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :