روایتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 23 مارچ 2017 14:53

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے ہونگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا، دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز اور دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ؂آمنے سامنے ہوں گی، 18 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ رواں سال یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک ٹکٹیں خرید سکیں گے جبکہ بقیہ ٹکٹیں اکتوبر میں فروخت کی جائیں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا، بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015 تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکنڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 14:53:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :