ْ پاک نیوزی لینڈ ہاکی سیریز ، پاکستان نے آخری میچ برابری پر ختم کر کے سیریز2-1سے اپنے نام کرلی

آخری میچ میں پہلے 3 کوارٹرز میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے،یقین ہے کہ اب کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے،پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز سینئر

جمعرات 23 مارچ 2017 15:05

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی ٹیم نے شائقین کو 23 مارچ کا تحفہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ ڈرا کر کی5میچوں پر مشتمل سیریز2-1سے اپنے نام کر لی ۔آخری میچ میں سخت مقابلے میں پہلے 3 کوارٹرز میں کوئی ٹیم سکور نہ کرسکی مگر چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جہاں تین کوارٹرز تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کرتی رہیں مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

کھیل کے چوتھے کوارٹر میں محمد عرفان جونیئر نے پاکستان کو برتری دلائی لیکن کچھ ہی منٹ بعد نیوزی لینڈ نے اسکوربرابر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے برتری لی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا پر منتج ہوا تھا البتہ تیسرے میچ میں ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے چوتھے میچ میں کپتان حسیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 2-1 سے فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی اور اور آخری میچ ڈرا کر کے پانچ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنی اگلی سیریز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 15:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :