سپاٹ فکسنگ سکینڈل، پی سی بی ٹربیونل کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوگا، خالد لطیف اور شرجیل خان پیش ہوں گے

جمعرات 23 مارچ 2017 15:10

سپاٹ فکسنگ سکینڈل، پی سی بی ٹربیونل کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوگا، خالد لطیف اور شرجیل خان  پیش ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹربیونل کا پہلا اجلاس کل جمعہ کو ہوگا، معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل(آج) جمعہ سے ابتدائی سماعت کریگا ،لاہور ٹربیونل کی ابتدائی سماعت چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ہو گی۔

ٹریبونل معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت کریگا جس کے اراکین میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ توقیرضیا ء اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری شامل ہیں۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے،دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے۔ خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ اور شرجیل خان پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 15:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :