پاکستانی کر کٹر ناصر جمشید برطانیہ میں ٹھکانے بدلنے لگے

ناصر جمشید نے مختصر عرصے میں دوسری بار موبائل سم اور وکیل بھی بدل لیا، سوشل میڈیا سے غائب

جمعرات 23 مارچ 2017 15:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مبینہ مرکزی کردار ناصر جمشید برطانیہ میں بار بار اپنی رہائش تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے برطانوی کرائم ایجنسی اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو انکوائری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر جمشید نے مختصر عرصے میں دوسری بار موبائل سم بھی بدل لی ہے اور سوشل میڈیا سے غائب ہو کر شفیلڈ سے برمنگھم شفٹ ہوگئے اور انہوں نے اپنا وکیل بھی بدل لیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 15:10:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :