پشاور،ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل گرلز سپورٹس گالااختتام پذیر

جمعرات 23 مارچ 2017 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پشاورمیں منعقدہ انٹر ڈویژنل گرلز سپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیاہے ۔تمام مقابلوں میں پشاور نیبرتری حاصل کی جبکہ مردااس سلسلے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سید ظفر علی شاہ نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات میں ٹرافیاں وکیٹس تقسیم کئے ۔

اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل عذراخورشید،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رشید انورسمیت مختلف ڈویژن کی خواتین کالجز کی پرنسپلز اوراساتذہ وکھلاڑی بھی موجود تھیں۔تقریب میں طالبات نے کلچر لباس میں ملبوس ہوکر روایتی رقص بھی پیش کی ۔فرنٹیئر کالج پشاور میں ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرڈویژنل گرلز سپورٹس گالاکے سلسلے میںباسکٹ بال،اتھلیٹیس،بیڈمنٹں،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال اور والی بال کے مقابلے کھیلے کھیلئے گئے جن میں پشاور،ملاکنڈ،مردان،کوہاٹ، ڈی آئی خان،ہزارہ،بنوںڈویژن کی خواتین ٹیموں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان ایونٹس میں پشاور کی کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے گیمزمیں فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیاجبکہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہزارہ ڈویژن نے جیت لیا ۔جبکہ پشاور نے دوسری اور ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہزارہ کی جانب سے عورسہ،عالیہ اور گل رخ نے کامیابی حاصل کی جبکہ پشار کی جانب سے عروج ،مومنہ اور سائزہ نے کھیل کر دوسری پوزیشن دلادی ۔اختتامی تقریب میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات دیئے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 15:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :