ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، پاکستان کو فتح کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جو ایک خوش آئند امر ہے

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا انٹرویو

جمعرات 23 مارچ 2017 17:48

ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، پاکستان کو فتح کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جو ایک خوش آئند امر ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے گرین شرٹس کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، پاکستان کو فتح کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے تقریباً دس سال سے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز کے حوالے سے سوال پر وقار نے کہا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا کھیلنا ہو گا۔

میں نے کئی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے دورے کیے ہیں اور یہ کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز میں ہرانا آسان نہیں۔ یہ ایک مشکل سیریز ہو گی اور پاکستان کو اسے ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے‘۔ سابق کوچ نے ٹیم کے انتخاب پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ وقار نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں ہی ایک طرز کی کرکٹ کھیلتی ہیں لہٰذا پاکستان کو جیت کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی20، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 26 مارچ سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 17:48:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :