لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء

اہم میچ ماسٹر پینٹس (بلیک) اور ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان آج بروز جمعتہ المبارک کھیلا جائے گا

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء میں اہم میچ ماسٹر پینٹس (بلیک) اور ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان آج بروز جمعتہ المبارک کھیلا جائے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر احمد نواز ٹوانہ نے کے مطابق پولو میں لوگوں کی شمولیت اس سال کافی بہتر رہی ہے۔ نیشنل اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی آمد پولو کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

آج کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں بہترین کھلاڑی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، حمزہ مواز خان اور حسام علی حیدر جبکہ ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم میں صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، احمد علی ٹوانہ اور ایندرس کرسپو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ احمد نواز ٹوانہ نے بینک آف پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے 8 سے 12 گول کے اس بڑے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔ احمد نواز ٹوانہ کا کہنا تھا کہ موسم پولو کیلئے بہت بہترین ہے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 19:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :