پی سی بی اور ایف آئی اے سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر باہمی مشاورت اور دوطرفہ معاونت پرمتفق

پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقات مکمل ہو نے کے بعدتمام دستاویزات اور ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کریگا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ پی سی بی انکوائری کی جلد تکمیل کیلئے فارنزک اوردیگر ضروری معاونت فراہم کریگا، ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گا مگر کریمنل کیس کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد کی جائیگی ، ایف آئی اے لاہور اور پی سی بی حکام مابین ملاقات میں اتفاق

جمعرات 23 مارچ 2017 20:38

پی سی بی اور ایف آئی اے سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر باہمی مشاورت اور دوطرفہ معاونت پرمتفق
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) اور ایف آئی اے حکام میں پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر باہمی مشاورت اور دوطرفہ معاونت کیلئے وسیع تر اتفاق طے پاگیا،پی سی بی کی تحقیقات مکمل ہو نے کے بعدتمام دستاویزات اور ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائیگا، ایف آئی اے پی سی بی انکوائری کی جلد تکمیل کیلئے فارنزک اوردیگر ضروری معاونت فراہم کریگا، ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گا مگر کریمنل کیس( ایف آئی آر) کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد کی جائیگی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام کے مابین ملاقات ہوئی ،ملاقات میں سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میںدونوں اداروںکے مابین باہمی مشاورت اور دوطرفہ معاونت کیلئے وسیع تر اتفاق طے پایا،دونوں* اداروں میں طے پایا کہ کرپشن اورمحکمانہ انکوائری کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دونوں ادارے ایک دوسرے کو معاونت فراہم کر یں گے،پی سی بی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہوتے ہی تمام دستاویزات اور ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائے گا، ایف آئی اے پی سی بی انکوائری کی جلد از جلد تکمیل کے لئے فارنزک اوردیگر ضروری معاونت فراہم کریگی، اس دوران سپاٹ فکسنگ پر ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گی مگر کریمنل کیس( ایف آئی آر) کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے پر ہوگا،مقامی سطح پر منعقدہونے والے ٹورنامنٹس سے کرپشن کے خاتمے کے لئے دونوں ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروںسے ملکر ایک واضح طریقہ کار مرتب کریں گے، پی سی بی اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو باضابطہ طور پردرخواست کی جائے گی کہ وہ پی ٹی اے کی مدد سے پاکستان میں کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹس کو فوری طور پربند کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کے مابین مستقل طور باہمی مشاورت و معاونت کو فروغ دینے کی غرض سے حکام کے مابین باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جا نے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔(رڈ)
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 20:38:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :