ڈیرن سیمی نے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

ڈیرن سیمی نے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) ڈیرن سیمی نے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے سے کچھ روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب ڈیرن سیمی کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔ ڈیرن سیمی نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ عیسائیت کے پیروکار ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ڈیرن سیمی نے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 20:47:58